نیا بلنگ سسٹم لانچ ہونے کے بعد لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں” پرو ریٹا بلنگ سسٹم‘‘کے نفاذ سے3 لاکھ 26 ہزار 350 بجلی صارفین کو اوور بلنگ سے متعلق دستاویزات سامنے آ گئیں.

ہم نیوز کے مطابق وزارت توانائی کے حکم پرڈسکوز نےپروریٹا بلنگ سسٹم شروع کیا،نئے سسٹم کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو ایوریج بل بھیجے گئے،سافٹ ویئر نے بلنگ سائیکل کے 30 دن پورے کرنے کیلئے اضافی یونٹس چارج کئے۔بلز میں اضافی یونٹس چارج ہونے سے 3 لاکھ 26 ہزار 350 پر وٹیکٹڈ صارفین کو دگنے بل ادا کرنے پڑے۔

دستاویزات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 66 ہزار چار سو سینتالیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔لیسکو کے 49 ہزار،سات سو تریپن صارف پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے،گیپکو کے 63 ہزار دو سو پینسٹھ، میپکو کے 62 ہزار سات سو پینسٹھ صارف متاثر ہوئے،فیسکو کے 27 ہزار،چھ سو چون،حیسکو کے 26 ہزار آٹھ سو صارف متاثر ہوئے ، ٹیسکو کے 11 ہزار چھ سو اکتیس، سیپکو کے 11ہزار ایک سو انتیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے۔کیسکو کے 6 ہزار ہارہ،آئیسکو کے 8 سو ستائیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close