اسلام آباد(پی این آئی)روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ متوقع۔۔۔ فلور ملز ایسوی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد اب نان بائیوں نے بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ روٹی 25 اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں روٹی اور نان پرانے ریٹ پر فروخت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،
انہوں نے کہا ہے کہ 80کلو فائن آٹے کی بوری کا ریٹ7ہزار300 سے 9ہزار روپے کر دیا گیا اور لال آٹے کی 79 کلو کی بوری کا ریٹ 6800 سے 8400 روپے کر دیا گیا جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی فی کلو 50 روپے ہواہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں