کراچی(پی این آئی)صارفین سے اوور بلنگ کا انکشاف ، اہم معلومات سامنے آ گئیں۔۔۔ہ لیسکو نے صارفین کو مبینہ طور پر لوٹنے کیلئے اضافی یونٹس ڈال کر بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے اضافی بٹورنے کا نیا منصوبہ شروع کر دیاہے جس سے صارفین سراپہ احتجاج ہیں اور ان کی شنوائی کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے ۔ہ لیسکو کے ماہانہ بل 170 سے 200 یونٹ والوں کو 5 ہزار روپے اضافی دینا پڑے ، لیسکو ذرائع کا کہناہے کہ 201 سے اوپ یونٹ ڈالنے سے بل 8 ہزار روپےسے بڑھ گیا ،
جن لوگوں کے 170 سے 200 یونٹ تک استعمال ہوتے تھے انہیں مبینہ طور پر ٹیکنیکلی ایک یونٹ اضافی ڈال کر 201 ایک یونٹ کا بل بھیجا ، جس شہری کا بل 3 ہزار 73 روپے آتا تھا اسے 5 ہزار روپے اضافی دینا پڑے ۔ایک نہیں بلکہ ایسی ہزاروں شکایات سامنے آئی ہیں ، لیسکو کے ہزاروں صارفین کو 200 یونٹ سے اوپر والی کیٹیگری میں زبردستی شامل کیا گیا ہے ، ایس ڈی او اور ریونیو آفسر بل درست کرنے کی بجائے صارفین کو جمع کروانے کا کہہ رہے ہیں جبکہ افسران دفاتر میں کسی شہری سے ملنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں، ایف آئی اے نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں