اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 38 پیسے ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 278 روپے 50 پیسے تھا۔انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر کا بھاؤ 12 پیسے کم ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 35 پیسے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں