وہ صارفین جن کیلئے بجلی سستی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 67 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔

کے الیکڑک صارفین کے لیے یہ کمی اپریل 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کیلیے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جولائی 2024 کے بلز میں ملے گا، تاہم ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیالیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکڑک کے ماہانہ 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔ کے الیکٹرک کے ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور زرعی صارفین پر بھی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close