اسلام آباد(پی این آئی)سٹیٹ بینک نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے میں بھاری اضافہ ہواہے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمارکے مطابق پچھلے ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں