سونا فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے بُری خبر

کراچی (پی این آئی) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1000 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 243300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 208590روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔یاد رہے گزشتہ روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close