بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق نیپرا نے 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2025۔24 کے لیے دیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے سے بڑھا کر 30 روپے 50 پیسے فی یونٹ منظور کیا تھا۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close