کراچی(پی این آئی)ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی فی اونس قیمت 21 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 325 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 345 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں