کراچی (پی این آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج کاروباری دن کے دوران 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے تاریخی بلندی پر بند ہوا۔
انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 233 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں اپنی تاریخی نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 405 بنائی گئی۔حصص بازار میں آج 53 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 593 ارب روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں