کن کن اشیا پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) نئے بجٹ میں حکومت نے 2200 امپورٹڈ اشیا اور گاڑیوں پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کردی، ان اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی زیرو تھی۔

تفصیل کے مطابق بجٹ میں حکومت نے 2200 اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کے پرزوں پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن بیگج اسکیم کے تحت امپورٹڈ اشیا اور گاڑیوں پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ امپورٹڈ بیٹریوں ، زرعی ٹریکٹرز میں استعمال ہونیوالے ٹائراور ٹیوب سمیت ٹریکٹرکیامپورٹڈپرزہ جات اور ٹریکٹرزکیمختلف آلات کی درآمدپر بھی اضافی پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی۔بجٹ میں 1000 سی سی سیاوپر کی گاڑیوں، امپورٹڈ جیپ اورکمرشل گاڑیوں، امپورٹڈالیکٹرک گاڑیوں،موٹرسائیکل اور امپورٹڈالیکٹرک رکشے پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کردی۔بلڈرز اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی ، 2200اشیاپرکسٹمز ڈیوٹی زیروتھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close