موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لاہور(پی این آئی)وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے ساتھ ہی قیمتیں بڑھا دی گئیں ۔

کی پیڈ موبائل 500 سے 700 روپے مہنگے ہوگئے۔ جب کہ اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں 7 سے 10ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔بجٹ کے آفٹر شاکس میں متعدد دیگر اشیا کے ساتھ ہی موبائل فون سیٹس بھی مہنگے ہوگئے۔موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ گھر سے رابطہ رکھنے کے لئے سادہ فون کی خریداری بھی مشکل ہوگئی ہے۔دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ موبائل فون مہنگے ہونے سے فروخت میں بھی کمی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں