مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی محکمہ اعداد و شمار نے بتایا ہے کہ جون 2024 کے دوران ملک میں افراطِ زر کی شرح 12.6 فیصد رہی۔

مئی 2024 کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح 11.8 فیصد تھی۔30 جون کو ختم ہونے والی مالی سال میں افراطِ زر میں اضافے کی عمومی شرح 23.4 فیصد رہی۔مالی سال 23-2022 کے دوران ملک میہں افراطِ زر میں اضافے کی اوسط شرح 29.2 فیصد تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close