اسلام آباد(پی این آئی) سولر پینلز انڈسٹری کو بجٹ 2024-25ءمیں ریلیف ملنے پر ملک میں سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں۔
قبل ازیں صارفین کو انورٹرز پر 18فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا، جس کے سبب ان کی قیمتیں بہت زیادہ تھیں۔ اب حکومت کی طرف سے بجٹ میں ٹیکس ریلیف ملنے سے ان کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسمبل شدہ سولر پینلز کی درآمد پر ڈیوٹی عائد کی جائے تاکہ مقامی مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی ہو۔ اس کامقصد مقامی پیداوار کو بڑھا نا اور اس انڈسٹری میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔ ٹیکس ریلیف سے سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہو گا، جس سے سولر انرجی عام آدمی کے لیے مزید سستے داموں دستیاب ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں