گاڑیوں کے خریداروں کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)فنانس بل دوہزار چوبیس کےتحت نئے ٹیکسزکا اطلاق آج سے شروع ہوگیا،مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا۔

فنانس بل کےمطابق فکسڈ ٹیکس کےبجائے گاڑی کی مالیت کے لحاظ سےٹیکس دینا ہو گا،مقامی تیارگاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیاگیا،فکسڈ ٹیکس کے بجائے گاڑی کی مالیت کے لحاظ سے ٹیکس دینا ہوگا۔ 850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پرفکسڈ ٹیکس 10 ہزار روپے کےبجائے اعشاریہ 5 فیصد مقررکردیا گیا،851 سے 1 ہزارسی سی گاڑی پرفکسڈ ٹیکس 20 ہزار روپے کی بجائے 1 فیصد عائد کی گئی۔ 1001 سے 1300 سی سی گاڑی کی قیمت پرفکسڈ ٹیکس 25 ہزار کے بجائے 1.5 فیصد لاگو کی گئی،جبکہ 1301 سے 1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 50 ہزار کی بجائے 2 فیصد مقرر کی گئی۔

1601 سے 1800 سی سی گاڑی کی قیمت پرفکسڈ ٹیکس 1 لاکھ 50 ہزار کے بجائے 3 فیصد عائد کی گئی،1801 سے 2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 2 لاکھ کے بجائے گاڑی کی ویلیو کا 5 فیصد عائد کیا گیا۔ 2001 سے 2500 سی سی گاڑی کی قیمت پر 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 7 فیصد تک ٹیکس عائد کیے گئے،2501 سے 3000 سی سی گاڑی کی قیمت پر بھی 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 9 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں