مہنگائی کا ایک اور جھٹکا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی )پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کردی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جولائی کے لئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔

close