چکن کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

لاہور(پی این آئی)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں13 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13روپے فی کلو کمی ہونے سے برائلر مرغی کا گوشت 396روپے کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 263روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 273روپے کلو ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مرغی کے انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر مستحکم ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7380روپے جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں