آج رات پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟ وزیر خزانہ کا لیوی سے متعلق اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نان فائلر کی اختراع کو ختم کریں گے، پیٹرولیم لیوی کا اطلاق کل سے نہیں کررہے، کل سے نئی پینشن اسکیم کا اطلاق ہوگا،یہ آخری حد رکھی گئی ہے پہلے حد 80 روپے تھی اب 70 کردی ہے،حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے مالی سال میں جانے سے پہلے کوشش تھی کہ ہم سارا بیک لاگ ختم کرسکیں، زرمبادلہ کے ذخائر نو ارب ڈالر ہیں، مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر بارہ فیصد پر آگئی ہے،میکرو اسٹیبلیٹی کو ہم نے مستقل کرنا ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے۔ میکرو استحکام پر بہت باتیں ہو چکی ہیں۔سمجھنا چاہیے کہ میکرو استحکام ہمیں کیوں چاہیے۔ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے جس سے غیر ملکی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آئی ہے۔

عالمی بینک نے داسو کیئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے پی ٹی سی ایل کیلئے 400 ملین ڈالر کی منظوری دیدی ہے یہ رقم اگلے مالی سال آجائے گی۔ ایف بی آر 9.3 ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولیاں کرلیں، ٹیکس وصولیوں میں گروتھ تیس فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب میکرو استحکام کے فوائد ہیں۔ اور میکرو استحکام کو کیسے آگے لے کر جانا ہے یہی چیلنج ہے میکرو استحکام لڑکھڑا گیا تو پھر باقی چیزیں کرنا مشکل ہوگا۔

میکرو اسٹیبلیٹی اس وقت بڑا چیلنج ہے۔میکرو اسٹیبلیٹی کو ہم نے مستقل کرنا ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے، جو میکرو اشارے ہیں وہ آگے پیچھے ہوگئے تو ہم مائیکرو مغیرات پر ضرور آئیں گے لیکن اگر میکرو اسٹیبلیٹی لڑکھڑا گئی تو بڑا نقصان ہوگا۔ ایف بی آر نے کر کے دکھایا ہے کہ 30 فیصد پر گروتھ ہوسکتی ہے، ہم اگلے 3 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد پر لے جا رہے ہیں، اگلے سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 10 فیصد پر لے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں