مہنگائی سےستائی عوام کیلئےایک اور بری خبر، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور (پی این آئی) چند دن کے ریلیف کے بعد گندم اور آٹے کی قیمت میں پھر سے اضافہ، گندم کی فی من قیمت میں 250 روپے اضافے کے باعث 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے بھی مہنگے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی نئی فصل آنے پر آٹےکی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لاہور اور راولپنڈی ڈویژنز میں گندم کی قیمتیں بڑھتےہی آٹےکے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز میں گندم کی قیمت میں 250 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ بھی گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔ لاہور میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹےکا تھیلا لاہورمیں 1650 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے اور راولپنڈی میں1850 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 کلو آٹےکا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close