گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربا اضافہ

لاہور(پی این آئی)گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ :پنجاب حکومت نےگاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربااضافہ کردیا۔اضافہ موجود ہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی سی سی کی بجائے انوائس ویلیو پر عائد ہوگا۔ ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 2 دو فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا۔ اس سے پہلے ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کی انجن سی سی کے مطابق لیا جاتا تھا۔ ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی بھاری قیمت کے باعث کیا گیا ہے۔ ایک ہزار سے دوہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر انوائس قیمت کا 2فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا۔

2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا۔ ایک ہزار سی سی تک لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔ ایک ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر کی صورت میں نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ ہزار سی سی کی ملکیت ٹرانسفر پر دس سال تک نیا مالک 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ لائف ٹائم ٹوکن ادا کرے گا۔ اگر ملکیت ٹرانسفر دس سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا۔ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے نافذالعمل ہوگا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close