پاکستان میں گھی فیکٹریاں بند ہونے کا خطرہ، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی)چیئرمین گھی مل ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ پاکستان میں کام کرنےوالی تمام فیکٹریاں فی کلو پر پچاسی روپے ٹیکس دےرہی ہے جبکہ سابقہ فاٹاپاٹامیں صرف پندرہ روپے فی کلو دیا جارہا ہے، سابقہ فاٹاپاٹاکیلئےرعایت برقراررکھی توفیکٹریاں بندکردیں گے۔

گھی ملز ایسوسی ایشن کی تنظیم پی وی اےنے فیدریشن ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصلےکےخلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے،قانونی جنگ اورہڑتال ساتھ ساتھ کریں گے،بجٹ پاس ہونےسےفی کلوگھی کی قیمت میں10سے12روپےاضافہ ہوجائےگا۔چیئرمین پی وی ایم اے نے کہا کہ وزیرخزانہ طاقتوں کےسامنےبےبس نظرآرہےہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق سابقہ فاٹاپاٹاکیلئےرعایت برقراررکھی توفیکٹریاں بندکردیں گے،پاکستان میں کام کرنےوالی تمام فیکٹریاں85روپےکلوپرٹیکس دےرہی ہے،فاٹاپاٹامیں صرف15روپےفی کلودیاجارہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close