آٹے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ ،20کلو کا تھیلا کتنا مہنگا ہوگیا؟

لاہور(پی این آئی )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔

گندم کی نئی فصل آنے پر آٹے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لاہور اور راولپنڈی ڈویژنز میں گندم کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہورمیں 1650 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے اور راولپنڈی میں1850 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 850 روپے کا ہوگیا ہے۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرناپڑا، لاہور میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہو گئی ہے۔فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close