سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوگئی، خریداروں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہے۔ دس گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 293 ڈالر فی اونس جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہوکر 2 ہزار 313 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close