یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے بجٹ 2024-25 کے نفاذ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان متوقع ہے۔

مالی سال 2024-25 کا بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر یہ پہلی نظر ثانی ہوگی۔ مجوزہ فنانس بل 2024 میں حکومت نے زیادہ سے زیادہ پیٹرولیم لیوی میں قابل ذکر اضافہ کرتے ہوئے اسے 20 سے 80 روپے فی لیٹر بڑھا دیا ہے۔اس ایڈجسٹمنٹ سے ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی ) کی قیمتوں پر نمایاں اثر پڑنے کی توقع ہے۔اس وقت پیٹرول کی قیمت 258.16 روپے فی لیٹر ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 267.89 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، تاہم نئی لیوی کے ساتھ ان قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان 31جون کو کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close