مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

لاہور(پی این آئی) مسلسل چوتھے ہفتے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، مہنگائی کا طوفان پھر سے شدت اختیار کرنے لگا، ایک ہفتے کے دوران 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد کا اضافہ ہو اتھا۔

حالیہ ہفتے ٹماٹرکی قیمت میں 65.84 فیصد، آلو5.61 فیصد، پیاز3.78 فیصد، کیلا3.29 فیصد، ایل پی جی 2.44 فیصد، سگریٹ 1.67 فیصد، دال مونگ 1.53 فیصد، لہسن 1.29 فیصد، تازہ دودھ 0.95 فیصد، انڈے 0.83 فیصد، جارجٹ 0.28 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 0.17 فیصدکااضافہ ہوا۔ اس کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں 3.76 فیصد، ڈیزل 0.84 فیصد، باسمتی چاول 0.08 فیصد، دال مسور0.08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close