پاکستانی معیشت کے حوالے سے بُری خبر

کراچی (پی این آئی)مالی سال 24-2023 میں مسلسل3 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہنے کے بعد مئی میں خسارے میں چلا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 27 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا، اپریل میں 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ مالی سال 2023 میں مئی میں 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا سرپلس رہا تھا۔مالی سال 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ملک کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 88 فیصد تنزلی کے بعد 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر آگیا، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 3 ارب 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ایک اہم تبدیلی اس وقت نوٹ کی گئی تھی، جب کرنٹ اکاؤنٹ فروری میں 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، مارچ میں 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور اپریل میں 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم مئی میں رجحان تبدیل ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close