مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی

پشاور،لاہور(پی این آئی)مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی… برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی،مرغی کا گوشت 17 روپے کلوسستا ہو گیا۔ لاہورمیں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 438 روپے مقرر کر دی گئی، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 291 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 302 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے، دوسری جانب پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بیس روپے کی کمی ہو گئی ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 365سے کم ہو کر 345روپے ہو گئی ہے۔

پشاورمیں آلو کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، آلو کی قیمت 100 روپے کلو سے بڑھ کر 160 روپے کلو ہو گئی ہے۔پشاور میں ٹماٹر100 روپے کلو، پیاز 120روپے کلو، کچالو اروی 170 روپے کلو، سبز مر چ 180 روپے کلو، مٹر 300روپے کلو، ادرک 720 روپے کلو، لہسن 430 روپے کلو، لیموں 500روپے کلو میں دستیاب ہیں۔لاہور میں پیاز درجہ اول 110 روپے کلو، آلو 80 روپے کلو، ٹماٹر 80 روپے کلو، سبز مرچ 140 روپے کلو،ادرک 650 روپے کلو، لہسن دیسی 280 روپے کلو، کھیرا فارمی 55 روپے کلو،میتھی 120 روپے کلو، بینگن 40 روپے کلو، پھول گوبھی 140 روپے کلو اور شلجم 70 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close