گیس صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ عظیم پورہ سے جام صادق پل کراچی تک نئے بچھائی گئی 20 انچ قطر x 9 کلومیٹر گیس ڈسٹری بیوشن پائپ لائن منصوبے کا ہک اپ 2 اہم مقامات پر کیا جائے گا اور اتوار (23 جون) کو ڈیفنس، کورنگی اور اطراف میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئی پائپ لائن منصوبے کے ہک اپ اس کام کے حصول کے لیے 23 جون 2024 بروز اتوار کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لیے کورنگی (تمام سیکٹر بشمول صنعتی اور گھریلو علاقے) میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)، منظور کالونی، اختر کالونی، کشمیر کالونی، محمود آباد، اعظم بستی، قیوم آباد، ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن، فیز 4، فیز 5 اور 5 ایکسٹینشن، فیز 7 اور 7 ایکسٹینشن اور فیز 8 بشمول کریک وسٹا اور عمار گیگا میں بھی گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں