2024کی مقبول ترین موٹرسائیکل کونسی ہے؟ شوقین افراد کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں جاری مہنگائی کے پیش نظر لوگوں کی قوت خرید میں بھی بے حد فرق آیا ہے جس سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی لیکن ان سب کے باوجود اٹلس ہونڈا نے مئی 2024 میں سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں بیچنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مئی 2024 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار 811 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں جس میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلیں اٹلس ہونڈا کی تھیں جن کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 297 تھی۔دوسرے نمبر پر جس کمپنی کی سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں وہ اور کوئی نہیں بلکہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’ یونائیٹڈ ‘ ہے جس نے ملک بھر میں مئی 2024 میں اپنے 9 ہزار 131 یونٹس فروخت کیئے ۔سوزوکی کی 1696 ، روڈ پرنس 1429، یاماہا کی 400 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close