برآمدات میں بڑا اضافہ،پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک(پی این آئی)افغانستان سے سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مئی میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں67 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے 11ماہ جولائی تا مئی افغانستان کیلئے برآمدات 9.1 فیصد بڑھیں۔ذرائع نے بتایا کہ مئی میں افغانستان کیلئے برآمدات کا حجم 11کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ اس سے قبل مئی2023 میں افغانستان کے لیے برآمدات7 کروڑ 13لاکھ ڈالرز تھیں۔اسی طرح جولائی 2023 تا مئی 2024 افغانستان کے لیے برآمدات 98 کروڑ 99لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات 90کروڑ 69 لاکھ ڈالرز تھیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات 38 فیصد کم ہوئیں، جولائی 2023 تا مئی2024 افغانستان سے درآمدات کا حجم 51 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان سے درآمدات 83 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں