بجلی صارفین کیلئے ایک اوربُری خبر، فکس چارجز عائد کر دیے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)نیپرا نے یکم جولائی سے گھریلو بجلی صارفین کے لیے ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز کی تجویز وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مجوزہ فکسڈ چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف پانچ روپے بہتر پیسے فی یونٹ میں شامل ہیں۔ نیپرا کی جانب سے تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئیں ہیں تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کا ہوگا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق ماہانہ تین سو ایک سے چار سو یونٹ استعمال پر دو سو روپے فکس چارجز لگیں گے۔ ماہانہ چارسو ایک پانچ سو یونٹ بجلی استعمال پر چار سو روپے کے فکس چارجز شامل ہیں۔ ماہانہ چھ سو ایک سے سات سو یونٹ استعمال پر فکس چارجز آٹھ سو روپے ہوں گے۔ ماہانہ سات یونٹ سے زائد استعمال پر ایک ہزار روپے فکس چارجز لیے جائیں گے۔ بنیادی ٹیرف کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنے کے بعد ہو گا۔

close