ملک میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی)عید تعطیلات کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے پر قرار ہے۔جیولرز کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 3 ڈالر اضافے سے 2315 ڈالر فی اونس ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالرپریمیم شامل کرکے 2335 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ 15 جون کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close