50ہزار روپے کے بجٹ میں بہترین موبائل فونز کی فہرست آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں موبائل فونز اب ایک لگژری بن چکے ہیں اور حالیہ ٹیکسز کی بدولت قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں تاہم اگر آپ آج بھی 50 ہزار تک کے بجٹ میں موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے چوائس کو آسان بناتے ہوئے چند موبائل فونز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں یقینی طور پر خریدنے کے بعد آپ پچھتائیں گے نہیں ۔

Infinix note 30
اس فہرست میں سب سے پہلا موبائل انفینکس نوٹ 30 ہے جس کی قیمت 41 ہزار روپے رکھی گئی ہے ، اس میں 6.78 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیاہے ، اس میں 8 جی بی ریم دی گئی ہے جو کہ موبائل فنکنشز کو بے حد تیز بناتی ہے ، ساتھ ہی تصاویر اور ویڈیوز کیلئے بڑی256 جی بی کی بڑی میمری فراہم کی گئی ہے ۔ یادگاری تصاویر کیلئے 64 میگا پگسلز کا زبردست کیمرہ نصب ہے جبکہ کبھی نہ ختم ہونے والی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موبائل کی کارکردگی کو چار چاند لگا دیتی ہے ۔

Xiaomi Redmi Note 13
دوسرے نمبر پر شاومی ریڈمی نوٹ 13 ہے اس میں 6.67 انچ کا بڑا ڈسپلے دیا گیاہے جبکہ یہ دو6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ دو ویرینٹس میں دستیاب ہے اور میمری کیلئے ایک ٹی بی تک آپشنز موجود ہیں ۔ اس موبائل میں 108 میگا پگسلز کا ریئر کیمرہ دیا گیاہے ، 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے جبکہ یہ موبائل آپ کو 46 ہزار روپے میں مل سکتا ہے ۔

Vivo Y27s
ویوو کا یہ ماڈل کچھ عرصہ قبل ہی متعارف کروایا گیاہے جس کی قیمت 41 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس میں 6.64 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیاہے ، موبائل میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی روم نصب کی گئی ہے ، ساتھ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا کیمرہ دیا گیاہے ۔

Vivo Y22
اس موبائل کی قیمت 60 ہزار سے کم ہو کر 45 ہزار روپے تک آ گئی ہے جس میں 6.55 انچ ڈسپلے ، 6 جی بی ریم، 128 جی بی روم ، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا طاقتور کیمرہ دیا گیاہے ۔

Tecno Camon 20
ٹیکنو نے اپنے اس شاندار موبائل کی قیمت 43 ہزار روپے رکھی ہے جبکہ اس کے فیچرز قیمت سے کئی گنا بھاری ہیں ، جس میں 6.67 انچ کا ڈسپلے، 8 جی بی ریم، جی 85 اوکٹا کور پراسیسر ، 64 میگا پگسلز کیمرہ اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے ، بیٹر ی کو چارج کرنے کیلئے 33 واٹ کا فاسٹ چارجربھی ہمراہ فراہم کیا جارہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close