اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی بجٹ میں حکومت نے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی متوقع ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔ خیال رہے کہ رواں سال ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔ سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی جبکہ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی آسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں