کراچی (پی این آئی) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فونزپر18 فیصد سیلزٹیکس عائد کرنے کی تجویز کے بعد موبائل فونز کی قیمتیں آسمان کو پہنچ سکتی ہیں۔
وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پرکسٹم ڈیوٹی بھی بڑھانے کی تجویز نے سب کو حیران کر دیا ہے، دوسری جانب فیڈرل ایکسائزڈیوٹی اورپی ٹی اے ٹیکس کے ساتھ قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔اس اضافے کے ممکنہ پیش نظر موبائل فونز کی قیمتیں 50 ہزار کا فون 65 ہزار تک کا جاسکتا ہے۔ تاجروں کاکہنا ہے کہ ٹیکسزکی بھرمارسے کاروبارکرنا مشکل ہو گیا ہے۔اسوقت ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ کے قریب ہے جس کے باعث شہری بھی اضافی ٹیکسزپرتشویش رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں