تنخواہ کے سلیب کم اور ٹیکس میں اضافہ، تجویز کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)تنخواہ کے سلیب کم اور ٹیکس میں اضافہ، تجویز کی منظوری دیدی گئی۔۔۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے تنخواہ کے سلیب کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز کی منظوری دیدی۔کمیٹی نے یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپٹل گین ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی،نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، کمیٹی نے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ ٹیکس وصولی کیلئے نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کر دی۔سینیٹر انوشہ رحمان کا کہناتھا کہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے جس پرچیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا، گریڈ 17 سے 22 کے افسران کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close