سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی۔۔۔ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 31 ہزار 300 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 171 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 312 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 332 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close