موٹرسائیکل والوں کیلئے سستا پیٹرول، وزارت پیٹرولیم نے بریفنگ دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) موٹر سائیکل والوں کو سستا پیٹرول دینے کے معاملے پر سینیٹ فنانس کمیٹی نے وزیر پیٹرولیم سےبریفنگ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ فنانس کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 سے 80 روپے فی لیٹر کرنے پر دوسرے دن بھی بحث جاری رہی، چیئرمین سینٹ فنانس کمیٹی نے کہا موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول کا مختلف ریٹ ہونا چاہیے،گاڑیاں چلانے والے مہنگا پیٹرول برداشت کر سکتے ہیں۔وزارت پیٹرولیم کے حکام نے کہا پیٹرول کی 50 فیصد کھپت موٹر سائیکل میں استعمال ہوتی ہے، گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو مختلف ریٹ پر پیٹرول دینا ممکن نہیں ،ایک سال پہلے موٹرسائیکل والوں کو سبسڈی دینے پر کام ہوا تھا مگر پیش رفت نہ ہو سکی۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ انڈونیشیا کی حکومت موٹرسائیکل والوں کو کم ریٹ پر پیٹرول مہیا کر رہی ہے،انڈونیشیا کی حکومت موٹرسائیکل والوں کو کم ریٹ پر پیٹرول دے سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close