سٹاک مارکیٹ میں بڑا اضافہ، سرمایہ کاروں کی موج ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سٹاک مارکیٹ میں بڑا اضافہ، سرمایہ کاروں کی موج ہو گئی۔۔۔وفاقی بجٹ کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور انڈیکس میں 1101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 76 ہزار 208 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 1101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 77 ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم حد کو چھونے کے بعد اس میں معمولی گراوٹ آئی اور اس وقت انڈیکس 957 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77 ہزار 165 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close