ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہو گئے

کراچی (پی این آئی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 7 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 7 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کرورڑ 5 لاکھ ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close