پیٹرولیم مصنوعات 16 جون سے کتنی سستی ہوں گی؟

اسلام آباد (پی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات 16 جون سے کتنی سستی ہوں گی؟۔۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے 16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی نوید سنا دی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کاکہنا ہے کہ 16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،او ایم سیز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے لیٹر کمی کا تخمینہ ہے،حتمی قیمت کا اندازہ 13اور14جون کی عالمی قیمت کے تحت اوگرا کرے گا۔

یادرہے کہ 17 جون کو عیدقرباں ہے جبکہ 16 تاریخ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close