کونسی گاڑی پر کتنا ٹیکس عائد کر دیا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم کردی ہے، چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔

 

 

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2013 میں ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی پر رعایت ختم کردی۔وزیرخزانہ اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ پاکستان میں ہائی برڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے جس کے باعث مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے امپورٹڈ ہائی برڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں دی جانے والی رعایت واپس لی جارہی ہے۔بدھ کی شام قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے فنانس بل کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑی پر 25 ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 850 سے 1000 سی سی گاڑیوں پر 40 ہزار روپے، 1000 سی سی 1300 سی سی تک پر 67 ہزار 500 روپے، 1300 سے 1800 سی سی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں