اسلام آباد(پی این آئی)قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے دستاویزات کے مطابق نئے بجٹ میں17اہم ترین ترقیاتی منصوبے شامل کر دیئے گئے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے نئے بجٹ اجلاس میں17 نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ، جن میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے، قائد اعظم ہیلتھ ٹاور اسلام آباد کیلئے 5 ارب روپے اور غریب ترین اضلاع میں ترقیاتی کاموں کیلئے7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق قراقرم ہائی وے تھاکوٹ کے منصوبے کیلئے 6 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ملکی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے 4 ارب روپے اور اسلام آباد میں دانش سکول کیلئے 2 ارب روپے مختص ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں7 دانش سکولز کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جینکوون جامشورو میں 600 میگاواٹ پاورپلانٹ کیلئے 21 ارب روپے مختص ہیں جبکہ لاہور نارتھ میں 500 کے وی کی لائن بچھانے کیلئے 14ارب روپے اور کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ یونٹ ون اور ٹو کیلئے 18 ارب روپے مختص کئے ہیں، مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 45 ارب مختص کر دئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں