اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرانی درآمد شدہ گاڑیوں کی تین سال تک پاکستان میں فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک حالیہ میٹنگ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ’پرسنل بیگیج سکیم‘ ، ’ٹرانسفر آف ریزیڈنس سکیم‘ اور ’گفٹ سکیم‘ کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ان سکیموں کے تحت بیرون ملک سے پرانی گاڑیاں درآمد ہوتی اور پاکستان میں فروخت کی جاتی ہیں، جس سے ٹیکس کی مد میں حکومت کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ان سکیموں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان سکیموں کے تحت پاکستان لائی جانے والی استعمال شدہ کاروں کو تین سال تک فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں اس حوالے سے ترمیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس سے مقامی آٹو سیکٹر کی فروخت میں اضافہ ہو گا اور اس سے حکومت کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں