بجٹ سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شروع ہوگیا

ٓاسلام آباد(پی این آئی) وفاقی بجٹ سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے مالی سال 2024-25ءکا بجٹ 12جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جسے ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے تابع بنایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس بجٹ سے پہلے ہی سولر پینلز کی فی واٹ قیمت میں 8روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے 180واٹ کے پینل کی قیمت میں تقریباً1ہزار 440روپے اضافہ ہو گیا ہے، اسی طرح 588واٹ کا پینل 4سے 5ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close