سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کر دی

کراچی(پی این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کااعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کمی کا اعلا ن کردیا.

سٹیٹ بینک نے مہنگائی کی شرح کم ہونے کی وجہ سے شرح سود کم کی، بنیادی شرح سود 22 سے کم ہوکر 20.5 فیصد پر آگئی ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹ کمی کی ہے۔اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں کمی کی گئی۔ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ سخت زری پالیسی اور غذائی اشیاءکی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔4 سال بعد سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کی۔آخری بار سٹیٹ بینک نے 25 جون 2020 کو شرح سود میں ایک فیصد کمی کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 18مارچ کو سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں شرح سود 22فیصد کی سطح پر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا جسے برقرار رکھا گیا تھا۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہواتھا جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close