موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ متوقع

کراچی(پی این آئی)موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ متوقع۔۔۔حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ 25-2024 میں سیمی ناکڈ ڈاؤن (ایس کے ڈی) یا مکمل ناکڈ ڈاؤن (سی کے ڈی) حالت میں موبائل فونز کی تجارتی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے موبائل فون کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے درآمدی اور مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز کے درمیان فرق پیدا کرنا ہے۔

فی الحال، درآمد یا رجسٹریشن کے وقت سی بی یوزیا (سی ایم اوز کے ذریعے آئی ایم ای نمبر) پر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے سیلز ٹیکس سی کے ڈی یا ایس کے ڈی حالت میں درآمد اور سی بی یو حالت میں مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فون کی فراہمی پر بھی لاگو ہوگا۔ایف بی آر کو اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی بجٹ تجویز موصول ہوئی ہے کہ حکومت ٹیلی کام صارفین پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح کو مکمل طور پر ختم کر دے کیونکہ صارفین کی اکثریت قابل ٹیکس حد سے نیچے آتی ہے۔موبائل سروس بجٹ 25-2024 کے لیے اپنی ٹیکس لگانے کی تجاویز میں اوہ آئی سی سی آئی نے حکومت سے ودہولڈنگ ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کی بھی سفارش کی کیونکہ یہ ٹیکس کے دعووں اور اس کی تصدیق کے طریقہ کار کو کم سے کم آپریشنل پریشانیوں کے ساتھ مزید شفاف بنائے گی۔چیمبر نے کہا کہ فنانس ایکٹ 2021 کے ذریعے ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کو مالی سال 2021 کے لیے 12.5 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد اور آئندہ برس کے لیے 8 فیصد کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close