اسلام آباد(پی این آئی) اختتام ہفتہ ریزرو بینک آف انڈیا کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 3 روزہ اجلاس میں 72 گھنٹے کے صلاح مشورے کے بعد ہندوستان کا بینک ریٹ ساڑھے 6 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بدھ’ جمعرات’ جمعہ کو بھارتی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 6 ارکان سر جوڑ کر بیٹھے رہے اور بالآخر دو کے مقابلے میں 4 کمیٹی ارکان نے بینک ریٹ 6 اعشاریہ 5 فیصد برقرار رکھنے کی منظوری دی۔بھارت میں اگست 2000ء میں بینک ریٹ ساڑھے 14فیصد مقرر ہوا جو مئی 2020 تک ساڑھے 14فیصد سے صرف 4 فیصد کے درمیان رہا اور اب ہندوستان کا بینک ریٹ ساڑھے 6 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔بنگلا دیش میں بینک ریٹ گزشتہ ماہ ساڑھے آٹھ فیصد مقرر کیا گیا جبکہ سری لنکا میں بینک ریٹ آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔
دریں اثناء پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں ڈسکاؤنٹ ریٹ (بینک ریٹ) 15فیصد ہے، برطانیہ میں بینک ریٹ 9 مئی 2024 کو پانچ اعشاریہ 25 فیصد مقرر کیا گیا۔ برطانیہ کی تاریخ کے ایک سو سالوں میں یہ سب سے زیادہ بینک ریٹ ہے۔جاپان میں بینک ریٹ کم و بیش صفر فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 2023 کے آخری مہینوں سے آج تک بینک ریٹ مسلسل 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر رُکا ہوا ہے۔
19 اپریل 2024 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی نے چند گھنٹے کے اندر ہی بینک ریٹ 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا اور اب کل 10جون کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرصدارت اجلاس میں نئی سہ ماہی کے بینک ریٹ سمیت ملکی معیشت کے اِشاریوں کے بارے میں ضروری اعلان کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں