سوزوکی موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لئے بری خبر

لاہور(پی این آئی)’جی ڈی 110‘ سوزوکی کی ایک مقبول موٹرسائیکل ہے، جو اپنے خوبصورت ڈیزائن اور طاقتور انجن کے باوجودبہترین مائیلج دینے کے حوالے سے پسند کی جاتی ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حالیہ عرصے میں جہاں دیگر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سوزوکی جی ڈی 110کی قیمت بھی بڑھتے ہوئے 3لاکھ 52ہزار روپے ہو چکی ہے۔سوزوکی جی ڈی 110میں سنگل سلنڈر فور سٹروک، ایئرکولڈ، ایس او ایچ سی انجن دیا جا رہا ہے جو 113سی سی طاقت کا حامل ہے۔انجن کی یہ طاقت 4سپیڈ میش ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ٹائرز کو منتقل کی جاتی ہے۔ اس کے فیول ٹینک میں 9لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے اور اس بائیک کا وزن 108کلوگرام ہے۔ اس بائیک میں کک سٹارٹ کے ساتھ سیلف سٹارٹ کا فیچر بھی مہیا کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close