اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں گزشتہ ہفتےکے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں قدرے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1286روپے ریکارڈ کی گئی جو اس سے پہلے ہفتے کی 2.11فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سےپہلےہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1260 روپےریکارڈ کی گئی تھی۔
اس عرصےمیں ملک کے جنوبی شہروں میں فی بوری اوسط قیمت 1199روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی نسبت صرف 0.08فیصد زیادہ تھی۔گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے دوران ان شہروں میں فی بوری قیمت 1198رہی۔گزشتہ ہفتے کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1294روپے، راولپنڈی میں 1281روپے، گوجرانوالہ میں 1300روپے، فیصل آباد میں1280روپے، لاہور، پشاور اور بہاولپور میں 1300روپے اور سیالکوٹ میں 1260روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح کراچی میں فی بوری قیمت1165روپے، حیدرآباد میں 1180روپے، سکھر میں 1290روپے اور لاڑکانہ میں1173روپے رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں